تاثیر،۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کویت سٹی،07اپریل:کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السلیم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر کویت کو دے دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کویت نے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کو نئی مقننہ کے حلف لینے سے پہلے اپنا استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ امیر کویت شیخ الاحمد الصباح اگر چاہیں گے تو شیخ محمد صباح السلیم کو دوبارہ وزیراعظم تعینات کریں گے یا پھر کسی دوسرے شخص کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔کویت کا نیا بننے والا وزیراعظم کابینہ کی تشکیل کرے گا۔ خیال رہے دسمبر 2020 کے بعد یہ چوتھے انتخابات تھے جو جمعرات کے روز ہوئے ہیں۔