ایشور چندر ودیا ساگر میں لیا گیا مقابلہ جاتی امتحان میرٹ بنیاد پر ملیگا داخلہ و دیگر سہولیات

تاثیر،۷  اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) اسکالرشپ کے لئے داخلہ مسابقتی امتحان کی شاندار تقریب کا انعقاد آج بروز اتوار مورخہ 7 اپریل 2024 کو ایشور چندر ودیا ساگر اکیڈمی مورسرائے میں کیا گیا، اس مقابلے میں 203 طلباء نے رجسٹریشن کراکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ امتحان کے نتائج کا اعلان بروز بدھ مورخہ 10 اپریل 2024 کو کیا جائیگا اور انرولمنٹ بھی اسی دن سے شروع ہو جائیگی، اس امتحان میں جتنے فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو ان کی ماہانہ فیس میں وہی فیصد رعایت دی جائیگی ۔ امتحان کے دوران اکیڈمی کے پرنسپل راجیو رنجن، کنوینر رام لال سنگھ، سینئر ٹیچر دھرمیندر شرما، شبھم پنڈت، آفرین، ندا، مکل گپتا، سانچلی سریواستو، پریا، آرتی، پرینکا، والدین ورند اور شہر کے معززین موجود تھے ۔ والدین کی خصوصی درخواست پر اکیڈمی انتظامیہ نے ایک بار پھر یہ داخلہ امتحان لینے کی تجویز دی ہے جو مورخہ 21 اپریل 2024 بروز اتوار صبح 9:00 بجے منعقد ہوگا، اس امتحان میں حصہ لینے کے لئے سبھی ایشور چندر بھگوتی وہار مورسرائے اور سہسرام ​​روضہ روڈ پر واقع ایشور چندر ودیا ساگر اکیڈمی میں پہلے آئئے پہلے پایئے کی بنیاد پر محدود نشستوں کے لئے اندراج کراکر اس داخلہ امتحان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔