ایکناتھ شندے کی شیو سینا ’’وصولی سینا ” : ادھو ٹھاکرے

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 9 اپریل :مہاراشٹر میں تمام حلقوں میں سیٹ جیتنے کی صلاحیت کو بنیاد بنا کر اور اسی معیار پر پرکھ مہا وکاس اگھاڑی نیلوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے نشستوں کی تقسیم کے فارمولے کو قطعیت دئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کسی سے کسی چیز کی توقع رکھنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ “لیکن ہم نے سیٹوں کی تقسیم کو سیٹ جیتنے کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئیحتمی شکل دی ہے۔”آج ممبئی میں انھوں نے مہا وکاس اگھاڑی کی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یہ بات کہی۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اتحاد چاہتا ہے کہ پرکاش امبیڈکر اس کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا، ’’اگر وہ ہمارے خلاف بولے تو بھی ہم ان کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے کیونکہ ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔‘‘ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپوزیشن کو ہراساں کرنے اور تمام بدعنوان لیڈروں کو بی جے پی میں جگہ دینے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے۔”بی جے پی ایک بھتہ خور جماعت ہے جس نے انتخابی بانڈز کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا۔نریندر مودی اور ان کی پارٹی شیوسینا کو گجرات منتقل کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے اسے روک دیا۔ کل کی تقریر وزیر اعظم کی نہیں بلکہ بھرشٹا جنتا پارٹی کے رہنما کی تھی۔” ادھو ٹھاکرے نے چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو ’’وصولی سینا‘‘ قرار دیا۔