بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی آگ پانچ لاکھ سے زائد کا معاشی نقصان

تاثیر،۱۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے سمری گاؤں باشندہ نینسی ٹینٹ ہاؤس کے مالک سنجے یادو کے گھر میں منگل کی دوپہر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس میں گھر میں رکھا ساؤنڈ سسٹم ، پنکھا ،بجلی کا تار ، پلاٹینا بائک ، کپڑا ،فرنیچر اناج سمیت ضروریات کا سارا سازو سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ کے شعلوں کو دیکھ مقامی لوگ اپنے اپنے گھروں سے بالٹی لیکر آگ بجھانے کے لئے دوڑ پڑے لکین پچھوا ہوا کی تیز رفتار کے سامنے مقامی لوگ بے بس دکھائے دیئے آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کی ٹیم کو دی گئی لیکن فائر بریگیڈ کی ٹیم کو دیر سے پہنچ نے کے باجود مقامی لوگوں نے ہمت نہیں ہاری خاتون ، مرد ، سبھوں نے ملکر آگ پر قابو پا لیا لکین سنجے یادو کے آشیانہ کو بچا نہیں سکے آگ کی تیز لپٹیں سنجے یادو کے علاوہ راج کمار یادو ، کے گھر کو بھی اپنے زد میں لے لیا لیکن مقامی لوگوں کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے دیگر گھروں کو بچا لیا گیا اگل بغل کے گھروں میں لگے موٹر کے پانی سے آگ پر قابو پایا جا سکا مکان مالک سنجے یادو نے بتایا کہ اس مہینے میں ہونے والی شادیوں میں کئی جگہوں پر ٹینٹ کا سازو سامان بک تھا اب ٹینٹ کا سازو سامان بک کئے ہوئے لوگوں کو کیا جواب دینگے سمجھ میں نہیں آرہا ہے