تاثیر،۱۸ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ، 18 اپریل: ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقے کے خان پور پنچایت کے دولت پور گاوں کے سنگتھیا بہیار میں د وروز قبل مرہٹی پنچایت کے نوٹولیا گاوں کے بدمعاشوں نے دو کسان کو گولی مار دی۔ جس میں ایک کسان مکیش کمار منڈل کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی ہے۔ اس واقعہ کے دو روز گزر جانے پر پولیس کے ذریعہ بدمعاشوں کی گرفتاری نہیں کئے جانے پر دولت پور گاوں کے لوگوں نے متحد ہو کر جمعرات کو پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والیلوگوں کا کہنا تھا کہ بدمعاشوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور مرنے والوں کے بچوں کو ان کی دیکھ بھال کے لیے معاوضہ اور سرکاری نوکری دی جائے، بصورت دیگر پورے گاوں کے لوگ لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ کسانوں نے اپنی فصلیں کھیتوں میں چھوڑ دی ہیں۔ خوف کی وجہ سے کسان کھیتوں میں نہیں جا پا رہے ہیں۔ خانپور پنچایت کی مکھیا انیتا دیوی کا بھی کہنا ہے کہ بدمعاشوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ اس دوران گاوں والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔