بچپن کی شادی سے پاک معاشرہ بنانے کو لیکر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

تاثیر،۱۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس و کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن کی ہدایت کے مطابق دربھنگہ ضلع کے تحت ضلع سطحی پروگرام کا انعقاد ضلع چائلڈ پروٹیکسن یونٹ کے دفتر سے جاری خط کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھاسکر پریا درشی کی نظامت میں گروپ اے کے رکن ضلع کوآرڈینیٹر نرائن مجمدار کی صدارت میں سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ کے رام جانکی مندر کے احاطے میں بچپن کی شادی سے پاک معاشرہ بنانے کو لیکر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ ایک مئی سے مختلف پنچایتوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے رکن آگاہی مہم پروگرام کا انعقاد کر بچپن کی شادی سے پاک معاشرہ بنانے کی اپیل کریں گے موقع پر کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن و کارڈز کے کمیونٹی ممبر کماری ارچنا ردھیشیام ٹھاکر ، سمیت انسانی حقوق کے منوہر کمار جھا چائلڈ ہیلپ لائن کوآرڈینیٹر محمد شوبان ٹیچر وکرم پرساد گپتا ، پرشانت کمار عرف منا نے حصہ لے کر مقامی سطح پر مدد کرنے کی یقین دھانی کرائی