تاثیر،۱۸ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ملزم کے قبضے سے ایک دیسی پستول، ایک زندہ کارتوس اور ایک اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ ضلع کے مہلگاؤں تھانہ نے ہمیشہ جرأت مندانہ اور غیرجانبدارانہ کام کے لئے جانے جانے والی مہلگاؤں تھانہ کی سربراہ کنکلتا کی قیادت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جب ایک موسٹ وانٹیڈ شخص کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کرکے ایک بڑی واردات سے بچالیا گیا ہے۔ پولس نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 17 اپریل 2024 کو مہلگاؤں پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص ہتھیار کے ساتھ مہلگاؤں کی طرف آرہا ہے اور کسی بڑی واردات کا امکان ہے، ارریہ کے ایس پی امت رنجن کو یہ اطلاع ملتے ہی ارریہ کے ایس پی امیت رنجن کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں مہلگاؤں تھانہ کی ہیڈ کنکلتا، مہلگاؤں تھانے میں تعینات پولس سب انسپکٹر وجے کمار، اے ایس آئی دھیرج کمار اور ڈی آئی یو برانچ میں تعینات انسپکٹر آدتیہ کرن کی ٹیم نے موسٹ وانٹیڈ دو ملزمین کو مہلگاؤں تھانہ علاقہ کے ڈمرا کنڈی پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ ملزم کے بارے میں اطلاع ملنے پر اس کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کو مہلگاؤں تھانہ علاقہ کے ڈمرا کنڈ پل کے قریب تعینات کیا گیا تھا۔ مذکورہ ملزم جب اس طرف آرہا تھا تو پولس کی گاڑی کو دیکھ کر بھاگنے لگا، جس کا پیچھا کرکے پولس نے پکڑ لیا۔ گرفتار ملزم کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، ایک زندہ کارتوس اور ایک سمارٹ فون برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کا نام لال عرف ڈیوڈ عرف گلاب ہے جو مہلگاؤں تھانہ علاقہ کے چیرہ وارڈ نمبر تین کے رہنے والے محمد معظم کا بیٹا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، گرفتار ملزم گلاب کے خلاف پہلے ہی آٹھ مجرمانہ معاملے درج ہیں، جن میں سے سات معاملے ارریہ ضلع کے جوکیہاٹ (مہلگاؤں) تھانے میں درج ہیں اور ایک معاملہ کشن گنج میں درج ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ گرفتار ملزم کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ بروقت گرفتار کر کے واقعہ سے بچا لیا گیا۔ اس مجرم کی گرفتاری سے تھانہ علاقہ کے لوگوں میں اطمینان کا ماحول ہے اور لوگ مہلگاؤں تھانہ انچارج کنکلتا کا شکریہ ادا کر رہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں کہ انہوں نے پولس کی قیادت میں ایک بڑی واردات کو ہونے سے بچایا ہے۔ تھانہ صدر کنکلتا کی اس کارروائی سے مجرموں میں ہنگامہ مچ گیا ہے، جس کی وجہ سے پورے تھانہ علاقہ میں شراب اسمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری سے تھانہ علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ مہلگاؤں تھانہ علاقہ کے لوگ بھی اس کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ارریہ کے ایس پی امیت رنجن کے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع میں جرائم کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں خوشی اور سکون کا ماحول ہے۔