تاثیر،۱۵ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اپنی طاقت کو پہچان! چلو ہم سب کریں متدان:- سنجے کمار۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) کل 15 اپریل، 2024، اکشے ترتیہ کے موقع پر، بلاک سطح پر چائلڈ میرج فری انڈیا مہم کے تحت، چائلڈ میرج فری پریوینشن، چائلڈ میرج فری انڈیا اور ووٹر بیداری مہم، آشا ورکر ٹریننگ اور لوک سبھا ووٹر بیداری مہم کے تحت ایک پروگرام پرانا اسپتال فاربس گنج کے کیمپس میں ڈاکٹر راجیو کمار بساک، میڈیکل آفیسر انچارج فاربس گنج کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام جاگرن کلیان بھارتی فاربس گنج، کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن، ضلع صحت محکمہ ارریہ اور ضلع انتظامیہ ارریہ کے مشترکہ زیراہتمام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت جاگرن کلیان بھارتی کے صدر سنجے کمار نے کی اور اس موقع پر آپ نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں ووٹ دینے کا حق بنیادی حقوق میں سے ایک ہے۔ (Universal declaration of human rights(1948 اور شہری و سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدے کے تحت (1966) اسے بنیادی انسانی حقوق میں رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے تحفظ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ دستور ہند میں آرٹیکل 326 کے ماتحت ووٹرز کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے، ان حقوق میں ہر شہری جس کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو اور کسی قانون کے تحت اسے دوسری صورت میں نا اہل قرار نہیں دیا گیا ہو، وہ کسی بھی الیکشن میں بطور ووٹر رجسٹر ہونے کا حقدار ہوگا۔ ایک جمہوری ملک میں ہرمنصب کا فیصلہ ووٹ سے کیا جاتا ہے ۔ کون حاکم بنےگا اور کون محکوم ؟ کون وزیراعظم بنےگا اور کون وزیراعلیٰ ؟ یہ تمام فیصلے ووٹ سے ہی کئے جاتے ہیں، اس لئے میرا آپ سے کہنا ہے کہ اپنی طاقت کو پہچان! چلو ہم سب کریں متدان۔ آپ نے کہا کہ آپ کا ایک ایک ووٹ انتہائی اہميت کے حامل ہے ۔ ووٹ جمہوری معاشرے میں ایک طاقتور ترین غیر متشدد ہتھیار ہے۔ ووٹنگ کے ذریعے آپ اپنی حکومت پر ملکیت کا احساس پیدا کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی خاطر خواہ تبدیلی بھی لا سکتے ہیں۔ اس ٹریننگ پروگرام میں بطور انسٹرکٹر ڈی سی محمد۔ عرش عالم خان، ڈی سی دیپک کمار پاسوان، کمیونٹی سوشل ورکر فاربس گنج، سچن کمار یادو اور امیش کمار منڈل انچارج بلاک کمیونٹی کیٹالسٹ فاربس گنج، آشا سہولت کار شکیلہ خاتون، مونیکا دیوی، نیتو دیوی، زبیرہ خاتون، نکہت خاتون، پنکی دیوی اور سنیتا دیوی دیوی وغیرہ سمیت دیگر آشا موجود تھے۔ اس موقع پرسہولت کاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

