جنرل منوج پانڈے نے تاشقند میں آرمڈ فورسز میوزیم کا بھی دورہ کیا

تاثیر،۱۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اپریل: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جو ازبکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں،انہوں نے دونوں فوجوں کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے ازبکستان کے سینئر حکام کے ساتھ دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے پہلوؤں پر بات چیت کی۔ جنرل منوج پانڈے نے تاشقند میں ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کو ان کی یادگار پر پھول چڑھائے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پانڈے نے فرسٹ نائب وزیر دفاع اور ازبکستان کی مسلح افواج کے سی جی ایس میجر جنرل خلمخمدوف شکرت گیرات زینووچ سے بات چیت کی۔ سی او اے ایس نے میجر جنرل برخانوف احمد جمالو وچی، نائب وزیر دفاع اور ازبکستان کی فضائی اور فضائی دفاعی افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی اور دونوں افواج کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل منوج پانڈے نے اس کے بعد تاشقند میں مسلح افواج کے میوزیم کا دورہ کیا، جہاں ازبکستان کے مختلف تاریخی ادوار سے متعلق فوجی نمائشیں رکھی گئی ہیں۔دورے کے دوران آرمی چیف کو ازبکستان کی بھرپور فوجی تاریخ اور کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے سی جی ایس کے ساتھ تاشقند میں وکٹری پارک کا بھی دورہ کیا، جو دوسری جنگ عظیم میں ازبکستان کے تعاون اور قربانیوں کو یاد کرتا ہے۔ سینٹر فار انوویٹیو ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے دورے کے دوران ازبکستان کی دفاعی صنعتی ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس تحقیق اور تکنیکی جدیدیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔دورے کے دوران جنرل منوج پانڈے نے سی جی ایس اور ازبکستان آرمڈ فورسز اکیڈمی کے چارج ڈی افیئرز عارف سعید کے ساتھ ازبکستان آرمڈ فورسز اکیڈمی کا دورہ کیا اور فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سی او اے ایس نے اکیڈمی میں نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) لیب کا افتتاح کیا، جسے ہندوستانی تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔