جگن کے اقتدار میں بجلی اور آرٹی سی کرایوں میں اضافہ:شرمیلا

تاثیر،۱۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چتور، 17۔ اپریل:آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا کہ ریاست میں جگن کے اقتدار میں آنے کے بعد، بجلی کے چارجس میں سات گنااورآرٹی سی بس کرایوں کے چارجس میں پانچ گنااضافہ کیا گیا۔انہوں نے ضلع چتورکے مختلف علاقوں میں روڈشوزمنعقد کرتے ہوئے وائی ایس آرکانگریس حکومت پرشدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہاکہ جگن نے گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرکہا تھاکہ مکمل شراب بندی تک وہ ووٹ نہیں مانگیں گے۔تاہم انہوں نے اپنے وعدہ کااحترام نہیں کیااورریاست میں شراب کی دکانوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسے چوروں اورڈکیتوں کی حکمرانی سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر طرف مافیااورغنڈہ گردی میں اضافہ ہوا ہے۔آندھراپردیش مکمل طورپرتعلیمی میدان صفرہوکررہ گیا،کئی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے،روزگارفراہمی میں بھی مکمل طورپرناکام ہے۔ عوام کوایسی حکومت کا خاتمہ کرنے تیارہوجانا چاہئے۔