جے این ایس یو مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں بڑی کمپنیوں کی پلیسمنٹ ڈرائیو شروع

تاثیر،۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 

 سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار کے تحت چلائی جانے والی فیکلٹی آف مینجمنٹ ایجوکیشن، ایف ایم ایس میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے اس سال کی پلیسمنٹ مہم شروع ہو گئی ہے ۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے انچارج ڈاکٹر بھبانی شنکر گپتا نے کہا کہ اگلے دو تین مہینوں تک کارپوریٹ کمپنیوں کی آمد ہوگی جس سے نہ صرف ایم بی اے بلکہ بی بی اے کے آخری سال میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو بھی فائدہ ہوگا ۔ اس سلسلے میں آدتیہ برلا گروپ کے آزاد مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی نے اپنا پہلا داخلہ لیا جس میں طلباء نے حصہ لیا ۔ دن بھر کی ڈرائیو کے پہلے دور میں جی این ایس یو کے علاوہ رادھا شانتا کالج تلوتھو روہتاس کے طلبہ نے بھی کمپنی کے سینئر مینیجرس کے ساتھ بات چیت کی اور کئے گئے انٹرویوز میں حصہ لیا، جسمیں انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامرس اینڈ ایگریکلچر کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔ برانچ آپریشنس مینیجر کے عہدے کے لئے جن لوگوں کا انتخاب کیا جائیگا ان کی فہرست ہیڈ آفس ممبئی سے جلد آنے کا امکان ہے ۔ ادارے کے ڈین پروفیسر وویک شرما نے آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ اس پلیسمنٹ پروگرام میں یونیورسٹی کے کئی شعبوں کے اساتذہ نے شرکت کی ۔ پروفیسر شرما، پروفیسر رجنیش، ڈاکٹر گپتا اور ڈاکٹر اندر انیل نے مہمانوں کو یادداشتیں پیش کیں۔ اگلے ہفتے پھر ایک قائم شدہ کمپنی کیمپس میں آنے والی ہے ۔