تاثیر،۲۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
گیا ( تاثیر نیوز سروس ) طوطی ہند حضرت امیر خسرو رحمت اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر مدوعین کی حیثیت سے بغرض حاضری اور وہاں ہونیوالے کل ہند منقبتی مشاعرہ میں شرکت کیلئے سید شاہ غفران اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ کریمیہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ بیتھو شریف گیا آج 22823۔ ٹی جس راج اکسپریس سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے ۔ جناب حضرت غفران اشرفی عرس کی مکمل تقریب میں شامل ہونگے جہاں کل ہند منقبتی مشاعرہ بھی منعقد ہوگا تمام پروگرامات کے ساتھ وہ بعدہ اس پروگرام کے حضرت نظام الدین اولیاء میں حاضری کے ساتھ دہلی کی قریب قریب تمام بارگاہوں میں حاضری دینگے اور امت مسلمہ کی خیرو عافیت کے ساتھ ہندوستان کے کامیاب مستقبل، خیر سگالی اور سالمیت کیلئے دعائیں کرینگے اس کے بعد وہ اپنی خانقاہ کریمیہ بیتھو شریف گیا بہار انڈیا کیلئے واپس لوٹینگے ۔ واضح ہو کہ جناب حضرت سید شاہ غفران اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ کریمیہ چشتیہ نظامیہ اشرفیہ درویشیہ بیتھو شریف گیا پیر طریقت کے ساتھ کہنہ مشق و استاذالشعراء میں شمار کئے جانے ہیں جنکے بیشمار مریدان بہار جھارکھنڈ اور بنگال کے کئی اضلاع کے ساتھ ہندوستان گیر پیمانے پر موجود ہیں ۔

