دعوت افطار میں ہر سماج کے لوگوں نے شرکت کی، ایم ایل اے ہتیندر ٹھاکر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

تاثیر،۷  اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 7 اپریل: بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے ہتیندر ٹھاکر اور ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر کی نمایاں موجودگی میں پھولپارہ، ویرار ایسٹ میں مدرسہ فیضان مصطفیٰ کے قریب دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہر معاشرے کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران ایم ایل اے ہتیندر ٹھاکر اور کشتیج ٹھاکر نے سبھی کو رمضان کا مہینہ، آنے والی عید اور گڈھی پڑوا کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر یووا وکاس اگھاڑی کے حلقہ سکریٹری اور سابق کارپوریٹر ہاردک راوت، ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیرمین کلپک پاٹل، سابق کارپوریٹر راجن پوتدار، سماجی کارکن نشاد چورگے، سماجی کارکن کشور پاٹل، بہوجن وکاس اگھاڑی سلم سیل کمیٹی کے صدر پردیپ مشرا، ہتیش پاٹل اور راجیش ٹھاکر وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں بہوجن وکاس اگھاڑی سلم سیل پھولپارہ ڈپارٹمنٹ انچارج کملیش مشرا، پردیپ شرما، پپو گائیکواڑ، جگنیش جادھو، گڈو گپتا، سنیل شرما، اکبر شیخ، انور شیخ، اظہار حسن، سہیل پٹھان وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا۔