دونوں آنکھوں سے معذور نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت

تاثیر،۱۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے منکولی پنچایت واقع نیا ٹولہ میں جمعرات کی دوپہر دونوں آنکھوں سے معذور سرداس نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی متوفی کی شناخت نگر پنچایت سنگھواڑہ باشندہ چندر ٹھاکر کے بیٹے انگج کمار 32 سالہ کی شکل میں ہوئی ہے موقع واردات پر پہنچے تھانہ صدر منوج کمار نے لاش کو اپنے تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کی متوفی کے اہل خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا عینی شاہدین نے بتایا کہ متوفی نوجوان دونوں آنکھوں سے معذور تھا وہ آس پاس کے گاؤں میں گھوم کر زندگی گزر بشر کر رہا تھا بتایا جاتا ہے کہ نیا ٹولہ مردول تالاب کے پورب ایک ماہ قبل برگد کا پرانا درخت گرنے کے بعد آبپاشی کے کام کو لے کر لگے بجلی کا ایلٹی کنکشن کا تار ٹوٹ کر زمین پر گر گیا تھا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تار ٹوٹنے کے بعد بھی ٹرانسفرمر سے بجلی کا کنکشن نہیں کاٹا گیا تھا زمین پر تار گرنے کے بعد بھی کسان بورڈنگ کا استعمال کر رہے تھے وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ زمین پر گرے تار میں بجلی نہیں تھا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سورداس بورنگ کے قریب پہنچا کے سڑک پر گرے تار کی زد میں آکر گر گیا اور اس کی موت ہو گئی سنسان جگہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی نظر متوفی پر دیر سے پڑی اسی درمیان بجلی محکمہ کے دو ملازم مردول تالاب کے کنارے لگے ٹرانسفرمر سے بجلی کنکشن کو کاٹنے کے لئے پہنچے بجلی محکمہ کی لاپرواہی سے مقامی لوگوں میں غصہ بھی دکھ رہا تھا ویسے شدید گرمی میں لو لگنے سے سور داس کی موت ہونے کی چرچہ چل رہی تھی چیف کونسلر پریم بھگت نے سور داس کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر معاملے کی جانچ کر متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے