تاثیر،۱۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سلی گوڑی، 17 اپریل:دارجلنگ لوک سبھا مرکز کے امیدوار راجو بشٹ نے رام نومی کے موقع پر ریاست میں سرکاری تعطیل کے اعلان پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کی ہے۔
رام نومی کے موقع پر سرکاری تعطیل کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے راجو بشٹ نے کہا کہ دیر سے سہی، ممتا دیدی نے سمجھا کہ رام کے بغیر مغربی بنگال، ملک اور ہم سب نامکمل ہیں۔
درحقیقت بدھ کو سلی گوڑی میں رام نومی کے موقع پر دارجلنگ موڑ سے متصل ملاگوری ہنومان مندر سے ایک بہت بڑا جلوس نکالا گیا جس میں دارجلنگ لوک سبھا مرکز کے امیدوار راجو بشٹ، بی جے پی ایم ایل اے شنکر گھوش، ڈرگ مرمو، آنندموئے برمن، شیکھا چٹرجی اور دیگر پارٹیوں کے لیڈران سینکڑوں رام بھکتوں نے شرکت کی۔

