روہت ایشان نے پاور پلے میں کی رنوں کی بارش،آئی پی ایل 24 میں ممبئی انڈینس کیلئے بنایا دوسرا بڑا ریکارڈ

تاثیر،۷  اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،07اپریل:انڈین پریمیئر لیگ کے20ویں مقابلے میں آج ممبئی انڈینس کا مقابلہ دہلی کیپیٹلس سے ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں ممبئی کے سلامی بلے باز روہت شرما اور ایشان کشن نے ٹیم کو تیز شروعات دلائی ۔ دونوں نے اس سیزن ٹیم کے لئے پاور پلے میں دوسرا سب سے زیادہ رن بنائے۔ممبئی انڈینس نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف مقابلے کے پاور پلے میں 6اوور میں 75رن بنائے۔ ممبئی انڈینس کے لئے اچھی بات یہ بھی رہی کہ ٹیم کو اس دوران ایک بھی جھٹکا نہیں لگا اور ان کے دونوں سلامی بلے باز روہت شرما اور ایشان کشن بلے سے دھماکہ کرتے ہوئے نظر آئے تھ۔ ممبئی ٹیم نے اس سے پہلے سن رائزرس حیدر آباد کے خلاف پاور پلے میں دووکٹ گنوا کر 76رن بنائے تھے۔ممبئی نے اپنے پہلے مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کے خلا ف پاور پلے میں دو وکٹ گنوا کر 52رن بنائے تھے ۔ یہ ممئی کے ذریعہ پاور پلے میں اس سیزن بنایا گیا تیسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ممبئی انڈینس کی جانب سے آج قد آور سلامی بلے باز روہت شرما نے بلے سے طوفان مچا دیا۔ انہوں نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف گیندوں پرچوکے اور چھکوں کی مدد سے رنوں کی اننگ کھیلی ۔ روہت شرما کے علاوہ ایشان کشن کا بھی بلا جم کر چلا انہوں نیگیندوں پر چار چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 42رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں جس طرح سے تیز شروعات ممبئی انڈینس کو دلائی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے ٹیم یہ چاہے گی کہ وہ دہلی کے خلاف بڑا اسکور بنا کر اپنی پہلی جیت حاصل کرے۔ در اصل ممبئی انڈینس آئی پی ایل 2024میں ابتک 3مقابلے کھیلی ہے ۔ ان تینوں میچوں میں ممبئی انڈینس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایسے میں ممبئی کی ٹیم دہلی کو شکست دینے کے لئے اپنی پوری جان لگاتے ہوئے نظر آئے گی۔