سیاہ بادلوں سے گِھرے ابوظہبی کی حیرت انگیز ویڈیوز وائرل

تاثیر،۱۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دبئی،17اپریل:متحدہ عرب امارات اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے ابوظہبی کے افق پر گہرے سیاہ بادلوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔متحدہ عرب امارات اس وقت شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے جہاں برساتوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہے۔ حکومت نے لوگوں کو احتیاطاً گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور ملازمین کو ورک فرام ہوم کرنے کا کہا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ زبردست سیاہ بادلوں کا رخ اماراتی دار الحکومت ابوظبی کی طرف ہے جہاں پہلے سے ہی ملک بھر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ موسمیات ماہرین کے نزدیک ابوظہبی میں داخل ہونے والے سیاہ بادلوں کو Super Cell Cloud کہا جاتا ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کچھ دیر پہلے ابوظبی سے لی جانے والی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہو گئی ہے اور لوگ امارات میں اس طرح کے گھنے سیاہ بادل پہلی بار دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔