سیوان میں دو بچوں سمیت چار لوگوں کی ٹرین کی زد میں آکر موت

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 09 اپریل: بہار کے سیوان ضلع میں سیوان-گورکھپور ریلوے سیکشن پر میروا اسٹیشن کے قریب لکشمی پور میں منگل کے روزٹرین کی زد میں آکر دو بچے اور دو خواتین کی موت ہوگئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو خواتین اپنے بچوں کے ساتھ کھیتوں میں گیہوں کی کٹائی کے لیے گئی ہوئی تھیں۔ گیہوں کی کٹائی کے بعد دونوں خواتین اپنے بچوں کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے گھر واپس جا رہی تھیں۔ پھر دونوں بچے ٹریک کی طرف بڑھ گئے۔ دونوں بچوں کو ٹریک پر جاتے دیکھ کر خواتین بچوں کو بچانے کے لیے دوڑیں۔ اس دوران چاروں ٹرین کی زد میں آگئی۔ یہ سبھی لکشمی پور گاوں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔گاوں والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اطلاع کے بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچے اور مکمل معلومات جمع کیں۔ ریلوے پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔