تاثیر،۳ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نتیش تیواری کی فلم ‘ رامائن’ کی شوٹنگ مہورت پوجا کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔ سیٹ سے پہلی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم میں رنبیر کپور شری رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سائی پلوی ماں سیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کے جی ایف اسٹار یش راون کردار ادا کریں گے۔
رامائن کے سیٹ سے پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ ایک شاندار سیٹ بنایا گیا ہے۔ رنبیر کپور اور یش کے مداح اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ شوٹنگ کے پہلے چند شاٹس باڈی ڈبل کے ساتھ شوٹ کیے جا رہے ہیں۔ سیٹ کے عملے کے ایک رکن نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ فی الحال یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنبیر اور سائی پلوی کی رامائن کا کل شیڈول 60 دن کا ہوگا۔ اس فلم کا آدھا شیڈول ممبئی اور باقی لندن میں ہوگا۔ فی الحال رنبیر ہر جگہ کلین شیو میں نظر آرہے ہیں۔ سائی پلوی نے حال ہی میں عامر خان کے بیٹے جنید کے ساتھ ‘مہاراجہ’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔