عظیم اتحاد کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ، امیدوار کو تلاش رہے ہیں رہنما:شاہنواز

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 اپریل:بہار میں لوک سبھا انتخابات کے لیے این ڈی اے کے رہنماو?ں نے پورے زور و شور سے مہم شروع کر دی ہے۔ بی جے پی کے تمام بڑے لیڈر یہاں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم اور امت شاہ کے دورہ بہار کی تجویز ہے ، ابھی تک عظیم اتحاد کی طرف سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بہار میں این ڈی اے اورعظیم اتحاد کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ بی جے پی امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کرنے پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔سیٹوں کی تقسیم کے بعد این ڈی اے اتحاد کی طرف سے بھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن اب تک عظیم اتحاد صرف سیٹوں کی تقسیم پر ہی متفق ہوا ہے۔ سیٹیں کانگریس ، ا?ر جے ڈی ، بائیں بازو اور مکیش سہنی کی پارٹی میں تقسیم کی گئی ہیں، لیکن عظیم اتحاد کی اتحادی جماعتوں نے ابھی تک امیدواروں کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ اس بارے میں بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے بھی ا?ڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی عظیم اتحاد کے ٹکٹ پر لڑنے کو تیار نہیں ہے۔بی جے پی نے عظیم اتحاد پر حملہ شروع کیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ کوئی بھی عظیم اتحاد کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہے۔ شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ این ڈی اے نے بہار میں امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ، وزیر اعظم کے دو پروگرام ہیں اور وہ پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں۔ ان کے امیدوار گاو?ں گاو?ں جا رہے ہیں اور دوسری طرف عظیم اتحاد کو امیدوار نہیں مل رہے۔ انہیں اشتہار دینا پڑے گا ، کوئی ان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کو تیار نہیں۔