عید کی خریداری کے لیے خواتین کی پہلی پسند سبزی باغ

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 اپریل: بہار کی راجدھانی پٹنہ واقع پیر بہور تھانہ علاقہ میں موجود سبزی باغ عید کی خریداری کے لیے خواتین کی پہلی پسند بن گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر یہاں پر خریداری نہیں کی تو عید کی خریداری مکمل تصور نہیں کی جاتی ہے۔ دیکھنے میں تو یہ بازار ایک پتلی گلی لگتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا ایک کلومیٹر ہے۔ چوڑائی بمشکل 10 سے 12 فٹ ہی اس کے بیچ میں ایک ہی چوراہا ہے لیکن دوکانیں ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔ جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں عید کی خریداری کے دوران یہاں بھیڑ بھاڑ اور جام رہتا ہے۔خریداروں کا کہنا ہے یہاں بھیڑ میں خریداری کرنے کا اپنا الگ ہی مزا ہے۔ اکثر بھیڑ میں پھنسے لوگ دوکانوں سے خریداری کرتے نظر ا?تے ہیں۔ یہاں بچوں، مرد، خواتین، گھر کی سجاوٹ اور کھانے پینے کا تمام سمان کم قیمت میں دستیاب ہے یہی وجہ ہے کے یہ بازار عید کی خریداری کے لئے خواتین کی پہلی پسند بنتا ہے۔کیونکہ دن میں گرمی زیادہ ہوتی ہے اور روزے کی حالت میں خریدار دن کے بجائے روزہ افطار کے بعد یعنی بعد نماز مغرب بازار میں ا?کر خریداری کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بعد نماز مغرب سے لے کے رات کے دو بجے تک سبزی باغ میں زبردست بھیڑ رہتی ہے بازار میں خریداروں کی بھیڑ سے دکاندار خوش نظر ا?ئے۔عید کی خریداری کی وجہ سے یہاں پر بڑی تعداد میں خریدار ا?رہے ہیں جس کے سبب اچھی دکانداری ہو رہی ہے حالانکہ سال بھر اتنی بھیڑ نہیں رہتی ہے لیکن خاص کر عید کی خریداری کے لیے یہاں پر دور دراز سے بھی خواتین مرد اور بچے خریداری کرنے ا?رہے ہیں۔ خواتین عید کے لئے پاکستانی سوٹ کی زیادہ مانگ کر رہی ہے۔دکانداروں نے بتایا سبزی باغ کے لوگوں کی جانب سے ہر سال پہلے روزے سے عید کے بعد تک بازار کو سجایا جاتا ہے یہاں پر لائٹنگ وغیرہ کی جاتی ہے جس سے بازار کی رونق میں چار چاند لگ جاتے ہیں اور خریدار یہاں پر ا?کر خریداری کرنا پسند کرتے ہیں۔