تاثیر،۱۳ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 13اپریل ( ذوالقرنین) بہار کے وزیر اعلیٰ نیتش کمارگزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الفطر کی مبارک باد دینے پٹنہ سیٹی کی قدیم خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ اور خانقاہ منعمیہ قمریہ میتن گھاٹ پٹنہ سیٹی تشریف لائے خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ پہونچنے پر وزیر اعلیٰ نیتش کمار کا خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ پٹنہ سیٹی کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ خواجہ عامر شاہد صاحب نے والہانہ استقبال پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے کیا اور وزیر اعلیٰنتیش کمار نے خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ خواجہ عامر شاہد صاحب کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد دی اس کے بعد وزیر اعلیٰ نیتش کمار نے خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف کے بانی حضرت سید ناشاہ خواجہ رکن الدین قدس سرہٗ العزیز ( المعرف عشق پاک) کے مزار شریف پر حاضری دی اور ملک و صوبہ کی ترقی و خوشحالی امن و امان کی دعائیں کی اس کے بعد وزیر اعلی نیتش کمار نے خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف کے سجادہ نشیں سے دیگر امور پر بات چیت کی اس موقع پر خانوادہ کے معزز حضرات کے ہمراہ سماجی کارکنان اور جدیو کے رہنما موجود تھے جن میں محمد شارق حسین محمد شمیم محمد شارف احمد رنگریز سنجیو کمار چندرونشی وغیرہ کے نام شامل ہیں اس سے قبل وزیر اعلی نیتش کمار خانقاہ منعمیہ قمریہ میتن گھاٹ بھی گئے جہاں انہوں نے خانقاہ منعمیہ قمریہ کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ محمد شمیم الدین احمد منعمی صاحب سے ملاقات کر عید کی مبارک باد پیش کی ۔

