فلم اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے بھاگے بدمعاش، سیکورٹی بڑھائی گئی

تاثیر،۱۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 14 اپریل : اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے ممبئی کے باندرہ میں واقع فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ واقعہ کے وقت سلمان خان گھر پر ہی تھے۔پولیس کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 5 بجے دو نامعلوم بدمعاش باندرہ ویسٹ میں سلمان خان کے گھر کے باہر دو پہیہ گاڑی پر ا?ئے اور فائرنگ کردی۔ بدمعاشوں نے مسلسل چار راونڈ فائرنگ کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی باندرہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور سلمان خان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ چند روز قبل لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ایک ٹیلی ویڑن انٹرویو میں کہا تھا کہ سلمان خان کو قتل کرنا ان کی زندگی کا مقصد ہے۔بشنوئی کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکورٹی کا جائزہ لیکر ان کی سیکورٹی بڑھا دی تھی۔ چند روز قبل اداکار و گلوکار گپی گریوال کی کینیڈا میں رہائش گاہ پر بھی لارنس بشنوئی کے حواریوں نے حملہ کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس حملے کی وجہ سلمان خان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے۔ اگرچہ سلمان خان کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے تاہم ا?ج ان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کے بعد سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔