فلم ‘بڑے میاں-چھوٹے میاں’ نے چار دنوں میں 40.75 کروڑ روپئے کا بزنس کیا

تاثیر،۱۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ بڑے میاں-چھوٹے میاں’ جمعرات 11 اپریل کو عید کے خاص موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ اس فلم کو ناقدین کے ساتھ ساتھ شائقین کی جانب سے بھی بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ اب ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کی ریلیز کے چوتھے دن یعنی اتوار کو ہونے والی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔اکشے کمار، ٹائیگر شراف، الایا ایف اور مانوشی چھلر کی اداکاری والی فلم ‘بڑے میاں-چھوٹے میاں’ 11 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ اب ریلیز کے چوتھے دن یعنی اتوار کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ نے ریلیز کے چوتھے دن یعنی اتوار کو 9 کروڑ روپئے کمائے۔ پہلے دن ‘ بڑے میاں چھوٹے میاں’ نے پہلے دن 15.66 کروڑ روپئے کی کمائی کی تھی۔ دوسرے دن یعنی جمعہ کو اس نے ملک بھر میں 7 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے تیسرے دن 8.50 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح فلم کی کل کمائی 40.75 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر کی بات کریں تو فلم نے دنیا بھر میں 96.18 کروڑ روپئے کا بزنس کر چکی ہے۔فلم کو واشو بھگنانی، دیپشیکھا دیشمکھ، جیکی بھگنانی، ہمانشو کشن مہرا اور علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا ہے۔