لالو کی لاڈلی نے اشونی چوبے کو ساتھ آنے کی دعوت دی

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 اپریل:بکسر سیٹ سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد مانا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر اشونی چوبے بی جے پی سے ناراض ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ناراضگی کی خبروں کی ایک دن پہلے ہی تردید کی تھی لیکن اب اگلے ہی دن انہیں لالو خاندان کی طرف سے ساتھ آنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ سارن سےآر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ نے پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ (اشونی چوبے) ہمارے ساتھ ا?ئیں۔سارن کے لیے انتخابی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے جب پٹنہ میں میڈیا نے ان سے پوچھا کہ اشونی چوبے ناراض ہیں ، کیا وہ کچھ کہنا چاہیں گی ؟ اس سوال پر روہنی نے کہا کہ میں صرف ان سے اپیل کروں گی کہ وہ مجھے آشیرواد دیں اور میرے لیے مہم چلائیں۔
وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمارجنگل راج والے بیان کا جواب دیتے ہوئے روہنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ بدعنوانوں اور عصمت دری کرنے والوں کو ان کے اپنے دور حکومت میں پناہ دی جاتی ہے۔ وہ مظفر پور گرلس ہوم پر کیوں نہیں بولتے؟
اس دوران روہنی ا?چاریہ نے کہا کہ اس بار سارن کے لوگ انہیں ضرور اپنا ا?شیرواد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑتی ہے اور ہم عوام کی محبت سے الیکشن لڑتے ہیں۔ بی جے پی ای ڈی۔ سی بی ا?ئی کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں اترتی ہے لیکن پھر بھی ہم سارن میں جیتیں گے۔ نوٹ کریں کہ سارن میں وہ بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڑھی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔
دراصل اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی نے بکسر لوک سبھا سیٹ سے مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کی جگہ متھیلیش تیواری کو ٹکٹ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ وہ ناراض ہیں۔ ٹکٹ کینسل ہونے کے کئی دنوں بعد جب وہ دہلی سے پہلی بار پٹنہ پہنچے تو انھوں نے کہا ، ‘ مجھے نہیں معلوم کہ میرا ٹکٹ کیوں منسوخ ہوا ہے۔ میں فقیر ہوں اور فقیر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جب تک میں زندہ ہوں ، میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔ میرے لیے میری پارٹی ماں جیسی ہے۔