لوگوں کی بنیادی سہولیات کے لیے سڑک سے سدن تک آواز اٹھائی جائے گی: ڈاکٹر روہنی

تاثیر،۲۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
سارن پارلیمانی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے مڑھوڑہ اور نگرا بلاک کے تین درجن سے زیادہ گاؤں میں روڈ شو کیا۔اس دوران انہوں نے بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڈی پر سیدھا اور سخت حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دیگھا ریل برج کئی سال پہلے شروع ہو چکا ہے۔لیکن آج تک وہ چھپرہ کے لوگوں کے لیے ایک بھی ٹرین کا انتظام نہیں کر سکے۔جس کا چھپرہ کے لوگ برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں۔لیکن روڈی جی کو ہوائی جہاز سے فرصت کہاں  ہے۔چھپرہ کے لوگوں کو صرف ہوا۔ہوائی باتیں کرنے سے راحت نہیں ملے گی۔میں سارن کے عوام سے وعدہ کرتی ہوں کہ یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی۔اپنی صلاحیت اور طاقت سے سڑک سے سدن تک لڑوں گی اور نظام میں شامل لوگوں کو مجبور کروں گی۔تاکہ مسائل سے نجات مل سکے۔چھپرہ کے لوگوں کو بھی اب پتہ چل گیا ہے کہ روڈی جی کو اب ان تمام سرگرمیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔وہ صرف بڑی باتیں کریں گے۔اس موقع پر سابق وزیر اور مڑھوڑہ ایم ایل اے جتیندر کمار رائے،اوپیندر کمار مانجھی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ضلع آر جے ڈی کے ترجمان ہرےلال یادو نے ڈاکٹر روہنی اچاریہ کے حوالے سے روڈی جی سے صنعتی شہر مڑھوڑہ کی حالت زار،ڈویژنل ہیڈکوارٹر چھپرہ کی حالت زار،مڑھوڑہ شوگر مل اور مورٹن چاکلیٹ کی حالت زار اور چھپرہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے وعدے پر سوالات پوچھے۔