تاثیر،۲۹ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 29 اپریل:پیر کی دوپہر ممبئی سی ایس ایم ٹی اسٹیشن کے قریب لوکل ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اگرچہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن اس سے ممبئی سی ایس ایم ٹی اور وڈالا اسٹیشنوں کے درمیان ہاربر ریلوے کی سروس متاثر ہوئی۔سنٹرل ریلوے کے ترجمان سواپریل نیلا نے کہا کہ سی ایس ایم ٹی اسٹیشن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ہاربر ریلوے سروس بہت جلد بحال کر دی جائے گی۔ نیلا نے مسافروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔آج دوپہر، پنویل سے سی ایس ایم ٹی جانے والی لوکل ٹرین کے دو ڈبے سی ایس ایم ٹی اسٹیشن کے قریب اچانک پٹری سے اتر گئے۔ اس کی وجہ سے تیز آواز سے ٹرین میں بیٹھے مسافر خوفزدہ ہو گئے لیکن موٹر مین نے فوری بریک لگا دی۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل ریلوے کی مرمتی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مرمت کا کام شروع کیا۔سینٹرل ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ فی الحال ہاربر ریلوے سروس جزوی طور پر مسجد اسٹیشن سے شروع کی گئی ہے۔ ہاربر ریلوے خدمات بہت جلد بحال کر دی جائیں گی۔

