تاثیر،۱۰ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 09 اپریل : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور ناقابل رسائی علاقوں میں گہرے چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ آپریشن میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 288 افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے آج کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 317 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 269 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 130 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

