نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب، چھ خواتین گرفتار

تاثیر،۱۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پونے ، 14 اپریل : نومولود بچوں کی خرید و فروخت کرنے والے خواتین کا ایک گرہ بے نقاب ہواہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے سامنے آنے کے بعد پونے اور اطراف کے علاقوں میں ہلچل اور خوف و تشویش کا ماحول پیدا ہوا ہے۔واکڈ تھانہ واکاد کی تفتیشی ٹیم نے اس گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چھ خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان سے ابتدائی تفتیش کی۔ انھون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس سے قبل ساتھیوں کی مدد سے پانچ نوزائیدہ بچوں کو لاکھوں روپے میں اسمگل کر چکی ہیں۔عدالت نے انھیں منگل (16) تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واکڈ تھانے کی تفتیشی ٹیم کے کانسٹیبل وندو گیرے نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ڈاکٹر وشال ہیرے کے مطابق، پولیس کانسٹیبل وندو گیرے کو جمعہ (12 تاریخ) کو اطلاع ملی کہ کچھ خواتین نوزائیدہ بچے کو بیچنے (اسمگل کرنے) کے لیے واکڈ کے جگتاپ ڈیری علاقے میں آنے والی ہیں۔ جس کے مطابق وقاد کی تفتیشی ٹیم نے جال بچھا کر کارروائی کی۔ اس دوارن کچھ خواتین دو رکشوں میں آئیں۔ ان پر شک ہونے پر دونوں رکشوں سے چھ خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس سے نومولود بچے کے بارے میں دریافت کیا۔ چھ خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ سات دن کے نوزائیدہ بچے کو پانچ لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے لیے لائی تھیں۔اس گروہ میں ایک نرس بھی شامل ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں ملازم ہے۔ بانجھ پن کے مسائل میں مبتلا کچھ جوڑے ہسپتال آتے ہیں۔ نرس گرہ کی دیگر خواتین کو اس بارے میں آگاہ کرتی تھی۔ خاتون جوڑے سے رابطہ کرتی تھیں اور پانچ سے سات لاکھ روپے میں بچے کو ضرورت مند جوڑے کو فروخت کرتی تھی۔
غریب اور ضرورت مند والدین جن کے دو یا دو سے زیادہ بچے ہوتے تھے ان کو رقم کا لالچ دے کر ان سے نوزائیدہ بچوں کو خریدتے تھے۔ بچے کو پھر اس گرہ کی خواتین بیچ دیا تری تھیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رقم کا تبادلہ نقد میں کیا جا رہا تھا۔گینگ میں شامل خواتین بات چیت کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتی تھیں۔ یہ گینگ پچھلے ایک سے ڈیڑھ سال سے سرگرم ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ پونے شہر کے پمپری چنچواڑ میں نوزائیدہ بچوں کی خرید و فروخت کرتے رہے ہیں۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ان کے ساتھ کوئی اور ساتھی بھی ہے، اور کہاں سے بچے اسمگل کرتے ہیں۔