تاثیر،۱۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن( ملک کے موجودہ حالات اور حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں کی ووٹنگ فیصد کو بڑھانے اور معاشرے میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے ڈپرکھا میں تروینی گنج بلاک کے ائمہ مساجد واساتذہ مکاتب ومدارس وعلاقہ کے ذمہ داران کی ایک اہم نششت منعقد کی گئی جس کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل بہار کے جوائنٹ جنرل سکریٹری مولانا محمد ابوالکلام صاحب شمسی نے کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا بندوں پر بے شمار احسانات و انعامات ہیں اور انسانوں کے اوپر جو خواص نعمتیں ہیں ان میں سے علم کا عطاء کرنا بھی ایک بڑی نعمت ہے اور رب کائنات نے انسان کو اشرف المخلوقات قرار دے کر اسے علم وعقل سے نوازا ہے علم ہی کی بدولت انسان کو تمام مخلوقات پر شرف حاصل ہے انہوں نے ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ وٹ ایک انتہائی ذمہ دارانہ عمل ہے، اور قوم کی امانت ہے اور امانت میں خیانت بلاشبہ سنگین جرم ہے۔ چاہے وہ خیانت ووٹ نہ دے کر کی جائے یا اس کا غلط استعمال کر کے کی جائے۔ قوم کے ہر فردبالخصوص نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں، مولانا نیاز احمد قاسمی جنرل سکریٹری فلاح ملت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ڈپرکھا نے کہا کہ ووٹ ایک گواہی ہے اور جب حق حاصل کرنے اور ظلم کو روکنے کیلئے گواہی دینا ضروری ہو اس وقت سستی اور کاہلی سے کام لینا گناہ ہے یہ بھی ذہن نشین کر لیں کہ شخصی معاملات میں کسی فرد کی غلطی کا اثر صرف اسی فرد تک محدود رہتا ہے، اس کی سزا و جزا کا حقدار بھی وہی ہے۔ لیکن قومی و ملکی معاملات میں ایک غلطی سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے؛اس لیے یادرکھیں آپ کا ووٹ نہ دینا یا غلط پارٹی کو منتخب کرنا پوری قوم کو متاثر کر سکتا ہے لہذا ووٹ، مکمل ذمہ داری کے ساتھ دیں اور اپنے علاقے کی ضرورت کا خیال کرتے ہوئے اس حق کا استعمال کریں مولانا عتیق الرحمٰن ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے بڑا جمہوری ملک ہے ملک کے نظام حکومت کے معیار کی شکل کو بدلنے کے لئے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرناچاہئے۔میں تمام لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اس قیمتی حق کااستعمال ضرور کریں کیونکہ یہ نہ صرف آپ کاحق ہے بلکہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے اور اس لمحہ کو آپ ضائع نہ ہونے دیں۔ یہ ایک لمحہ ہے جو پانچ سال میں صرف ایک مرتبہ آتاہے

