تاثیر،۱۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بیڑ ، 17 اپریل: بیڑ ضلع کے پرلی میں کل منگل کو دیر رات گئے، دھرما پوری روڈ پر بجلی کی لائن کے لیے سیمنٹ کے کھمبے لے جانے والا ٹریکٹر الٹ گیا۔ اس حادثہ میں بھوجنکواڑی کے دو کنٹریکٹ مزدور ٹریکٹر میں سیمنٹ کا کھمبہ گرنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور تین مزدور شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق، منگل کی رات دھرم پوری کے پانچ مزدور بجلی کی لائنوں کے لیے سیمنٹ کے کھمبے لے کر ٹریکٹر لے کر بھوجنکواڑی جا رہے تھے۔ دھرم پوری روڈ پر کالج کے قریب ڈھلوان پر اچانک ٹریکٹر الٹ گیا۔ ٹریکٹر میں سوار مزدوروں پر سیمنٹ کے کھمبے گر گئے۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب بھاری کھمبے نے انہیں کچل دیا۔اس کے علاوہ دیگر تین مزدور شدید زخمی۔ مرنے والے مزدوروں کے نام پرہلاد ویجناتھ پھڈ اور بھاؤ صاحب مانک کیدار (دونوں بھوجنکواڑی کے رہنے والے) ہیں۔دریں اثنا، اطلاع ملنے کے بعد پرلی دیہی پولیس انسپکٹر منیش پاٹل، اے پی آئی جادھو، نوناتھ ہرگاؤںکر، سنیل اناموار نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بچاؤ کا کام کیا۔ تینوں زخمیوں کو امبہ جوگائی کے سوامی رامانند تیرتھا سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ دو نوجوانوں کی حادثاتی موت سے بھوجن واڑی میں کہرام مچ گیا ہے۔

