تاثیر،۳ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پرینکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا اور اداکارہ نیلم اپادھیائے نے حال ہی میں منگنی کی ہے۔ پرینکا نے اس تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے بھائی اور بھابھی کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پرینکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر بھائی سدھارتھ اور نیلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سدھارتھ چوپڑا اور نیلم اپادھیائے آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو، آپ کو ہمارا پیار اور آشیرواد۔‘‘ اگلی تصویر میں پرینکا چوپڑا، نک جونس، سدھارتھ اور نیلم ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس میں پرینکا نے سرخ رنگ کی ڈیزائنر ساڑھی پہنی ہوئی ہے، جب کہ نک ہندوستانی لباس میں سفید کرتہ پاجامہ اور ہلکے براون بلیزر پہنے ہوئے ہیں۔ پرینکا نے اس تصویر کا کیپشن لکھا ’’ہیپی روکا‘‘۔
نیلم نے اپنے انسٹاگرام پر منگنی کی تقریب کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ جہاں پرینکا نے ایموجی کے ذریعے دونوں کو مبارکباد دی۔ وہیں میرا چوپڑا نے لکھا، ’’آپ نے بہترین خبر دی ہے۔ میں آپ اور آپ کے خاندان دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔ بہت بہت مبارک ہو۔‘‘ سدھارتھ چوپڑا اور نیلم اپادھیائے کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
نیلم کے کام کی بات کریں تو نیلم نے پچھلے نو سالوں میں تمل اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے ’’مسٹر 7’‘‘، ’’انوڈو اورو نال‘‘ جیسی کئی ساوتھ فلمیں کی ہیں۔ انہیں آخری بار 2018 کی تیلگو فلم ’’تماشا‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔