تاثیر،۱۴ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 14 اپریل: لوک سبھا انتخابات کو لے کر ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومت بہارکے وزیر شرون کمار نے پورنیہ میں این ڈی اے اتحاد کے جے ڈی یو امیدوار سنتوش کشواہا کی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے حکومت کی کامیابیوں کو شمار کراتے کہا کہ نریندر مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور پورنیہ کے امیدوار سنتوش کشواہا کے مقابلے میں کوئی نہیں ہے۔
شرون کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ نظر ا? رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پورنیہ میں بھی ایم پی سنتوش کشواہا تیسری بار جیتیں گے۔ این ڈی اے بہار میں تمام 40 سیٹیں جیتنے جا رہی ہے۔
ا?زاد امیدوار پپو یادو کے بارے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار یہ یک طرفہ مقابلہ ہے۔ وہ بہار کے کئی اضلاع میں جا چکے ہیں اور عوام سے براہ راست ملاقات کر رہے ہیں۔ 10 سالوں میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی تصویر بدل دی ہے۔ حکومت کی اسکیم سے سماج کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچا ہے۔ حکومت نے ا?نگن باڑی، اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کام کیا ہے۔ اس لیے سماج کے ہر طبقے کے لوگ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

