پپو یادو کا ایک بار پھر پورنیہ نہیں چھوڑنے کا اعلان ، 4 اپریل کو کریں گے نامزدگی

تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پورنیہ، یکم اپریل:سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر پپو یادو 4 اپریل کو پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اگرچہ انہوں نے پہلے 2 اپریل کو نامزدگی کا اعلان کیا تھا لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ پپو نے ایک بار پھر ا?ر جے ڈی صدر لالو یادو سے پورنیہ پر فیصلہ بدلنے کی اپیل کی ہے۔پپو یادو نے کہا کہ انڈیااتحاد میں کچھ سینئرلیڈر ہیں جو نہیں چاہتے کہ وہ پورنیہ سے الیکشن لڑیں، لیکن اس بار ایسے ٹھیکیدار کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پپو یادو ڈگرے کا بیگن نہیں ہے ، جو ٹھیکیداروں کے کہنے پر کبھی مدھے پورہ ، کبھی سپول ، کبھی ارریہ اور کبھی کھگڑیا سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ وہ صرف پورنیہ سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لالو یادو کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھی ا?پ کے خاندان کا ایک حصہ ہوں، میرا گھر پورنیہ اور سیمانچل ہے۔ ا?پ سے گزارش ہے کہ غور کریں کہ ابھی بھی وقت ہے، کوئی مجھے دیکھ کر میرے گھر سے دور نہیں پھینک سکتا۔ ذات کی سیاست نہ کریں لوگ مجھے کمزور نہ سمجھیں۔
اپنی پارٹی جن ادھیکار پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ پورنیہ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ تاہم سیٹ شیئرنگ کے تحت ا?ر جے ڈی نے بیما بھارتی کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے باوجود پپو الیکشن لڑنے پر بضد ہے۔ جس کی وجہ سے کانگریس اور ا?ر جے ڈی کے درمیان دوستانہ لڑائی کا امکان نظر ا?رہا ہے۔ تاہم ایسا نہیں لگتا کہ لالو کی مخالفت کے باوجود کانگریس انہیں سرکاری امیدوار بنا پائے گی۔ ایسے میں پپو کے لیے کانگریس میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔سیٹ شیئرنگ کے تحت پورنیہ سیٹ راشٹریہ جنتا دل کے حصے میں ا?ئی ہے۔ جہاں سے لالو یادو نے رپولی کی ایم ایل اے بیما بھارتی کو امیدوار بنایا ہے۔ وہ ایک دو دن میں پرچہ نامزدگی بھی داخل کریں گی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی نامزدگی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے پپو سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ضد چھوڑ کر ا?شیرواد دیں۔
پپو نے کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے لالو سے ملاقات کی تھی۔ مانا جاتا ہے کہ ا?ر جے ڈی صدر نے انہیں پورنیہ کے بجائے مدھے پورہ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ تاہم مدھے پورہ سیٹ بھی سیٹ شیئرنگ کے تحت راشٹریہ جنتا دل کے پاس چلی گئی ہے۔ ایسے میں اگر وہ اپنی ضد چھوڑ بھی دیتے ہیں تو لالو کو فیصلہ لیناہے۔