چوتھے ضلع سطحی کراٹے مقابلہ کا انعقاد

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دریاپور/سارن(نقیب احمد)
دریا پور بلاک میں واقع ساگر ہل ٹاپ اکیڈمی کے احاطے میں چوتھے ضلع سطحی کراٹے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔افتتاح کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر،مہمان خصوصی نبھا میم،آکاش کمار رائے،اسکول ڈائریکٹر وجے سر،کرمویر سر اور سکریٹری سہروم عالم نے کیا۔مقابلے میں مختلف بلاکس اور اسکولوں کے تقریباً 135 بچوں نے حصہ لیا۔60 کھلاڑی گولڈ،40 سلور اور 35 کانسے کے تمغے جیتنے والے بنے۔ضلع صدر نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے والے شرکاء 6 اور 7 اپریل کو گیا میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ضلعی آفیشیل امردیپ مشرا،وکی سنگھ،منجیت،انسل،پون،علی،انجلی،خوشی،جیوتی،وندنا اور الکا نے تقریب کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔