چوری کے دوران ایک خاتون کے قتل کے معاملہ کا پولیس نے کیا خلاصہ

تاثیر،۱۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سمستی پور،14/اپریل(محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ علاقہ کے تحت وارڈ نمبر 15 میں مکان میں چوری کے دوران ایک خاتون کے قتل کے معاملہ کا پولیس نے خلاصہ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نابالغ سمیت پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں دلسنگھ سرائے کے ایس ڈی پی او وویک کمار شرما نے بتایا کہ پرمود مہتو کی بیوی انیتا دیوی کا 22 دسمبر 2023 کی شام کو شہر کے وارڈ نمبر 15 میں واقع ایک مکان میں چوری کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ پولیس کے لیے چیلنج بن گیا تھا۔ انسانی اور سائنسی تحقیق کی بنیاد پر دلسنگھ سرائے پولیس نے اس واقعے میں ملوث ایک نابالغ سمیت پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار مجرم کی شناخت لوک ناتھ پور گنج وارڈ نمبر 15 کے محمد محی الدین کے لڑکے پرویز عالم عرف پنا، کیرانی پاسوان کے لڑکے راجیش کمار غوث پور کالی چوک وارڈ نمبر17،پردیپ ساہ کا لڑکے دھیرج کمار لوک ناتھ پور گنج وارڈ نمبر15، دلیپ ٹھاکر کا لڑکے راہل کمار غوث پور وارڈ نمبر16،اور ایک نابالغ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان لوگوں نے چوری کی واردات کے دوران ایک خاتون کو قتل کر دیا تھا۔