چھیا ہوا نے رجگھٹا کے پانچ گھروں کو جلا کر کیا خاک

تاثیر،۲۵       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

    مدھوبنی ( عنایت اللہ ندوی) رری پنچایت کے رجگھٹا میں پچھیا ہوا کی وجہ سے ایک چنگاری نے پانچ گھروں کو بالکل خاکستر کر دیا۔ موقع پر پہنچے سی-او، بی ڈی او نے سرکاری سطح سے فوری تعاون کی یقین دہانی کرائی جس میں 9600 نقدی، ایک ترپال یا پنی ہے یہ جانکاری پنچایت کے مکھیا عالمگیر نے دی ہے اور کہا کہ ہم لوگ متاثرہ کے لئے گاؤں سطح پر بھی امداد کی کوشش کر رہے ہیں۔ مختلف سماجی و ملی رہنما نے بھی متاثرین کے گھروں کا جائزہ لیا ہے جن میں محمد علی نظرا، ذمہ دار جماعت اسلامی ہند، خالد حسین ندوی چیئرمین طاہر حسین ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور محمد وجہ القمر صدر چراغ ویلفیئر فاؤنڈیشن و جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی شامل ہیں۔ واضح ہو کہ متاثرین میں شمشاد ولد یسین مرحوم جن کی 4 بیٹی اور 2 بیٹے ہیں، ارشاد ولد یسین مرحوم جن کے 1 بیٹا اور 1 بیٹی ہیں، نوشاد ولد یسین مرحوم جن کے 2 بیٹے اور 2 بیٹی ہیں، محمد اشرف علی ولد لال مرحوم جن کی 2 بیٹی اور 1 بیٹے ہیں اور نصار الحق ولد مسلم مرحوم جن کے 5 بیٹی اور 1 بیٹا ہے اور سبھی نابالغ بچے ہیں جن کی کفالت انھیں سرپرستوں کے ذمہ ہے۔ ان سبھی کی سالوں کی کمائی یکلخت خاک ہوگئی جسے جمع کرنے کے لئے انھیں پھر 25-30 سال لگیں گے۔ مزدوری کرکے تھوڑی تھوڑی ضروریات زندگی کے ساز و سامان کو اکٹھا کرنے والا اس اچانک واقع حادثہ کی بھرپائی کیسے کر سکتا ہے۔ نقصان ہوئی اشیاء میں پلنگ، مسہری، پہننے کا سارا کپڑا، کمبل، توشک، اناج، زیورات، برتن کے علاوہ تھوڑی بہت نقدی بھی شامل ہے جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اس موقع پر عالمگیر مکھیا، مولانا جاوید عالم، افضل حسین، عمر فاروق، محمد مصطفی کے علاوہ کئی احباب موجود تھے۔