کانگریس صدر کھڑگے نے رام نومی کے موقع پر ہم وطنوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا

تاثیر،۱۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اپریل : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے رام نومی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔کھڑگے نے بدھ کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ وہ تمام ہم وطنوں کو رام نومی کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں تحمل، قربانی، وقار، سچائی، خدمت اور ہمدردی کے عظیم نظریات کو پھیلائے گا اور ہر ایک کو امن، خوشی اور خوشحالی فراہم کرے گا۔