کانگریس نے کہا- ملک میں تبدیلی کی لہر، سام دام دنڈ بھید کی پالیسی اپنا کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے بی جے پی

تاثیر،۷  اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 07 اپریل: ٹہری گڑھوال لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار جوت سنگھ گنسولہ نے کینٹ اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ریاستی کانگریس کے سینئر نائب صدر سوریہ کانت دھسمانا کی قیادت میں کارکنوں نے کنولی روڈ پر جوت سنگھ گنسولہ کا ڈھول تاشے سے استقبال کیا۔اس کے بعد جوت سنگھ گنسولہ اور سوریہ کانت دھمسانا نے کارکنوں کے ساتھ گاندھی گرام، کلیان آشرم، سنگم وہار، ستووالی ویلی، ڈرون پوری سے نیو پٹیل نگر تک مارچ نکالا اور لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ پریم نگر میں انہوں نے گرودوارہ دمدم صاحب سے پریم نگر بازار تک مارچ کیا اور عوام کی حمایت حاصل کی۔
شاستری نگر کھلا کے ملن وہار، یمنا کالونی کے کمہار منڈی چوک اور چورکھلا سری دیوسمن نگر میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدوار جوت سنگھ گنسولہ نے کہا کہ یہ جمہوریت اور بادشاہت کے درمیان انتخاب ہے اور عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔ریاستی کانگریس کے سینئر نائب صدر دھمسانانے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، انکیتا بھنڈاری قتل کیس، اگنی پتھ اسکیم اور بھرتی گھوٹالہ جیسے قومی مسائل کے علاوہ اتراکھنڈ میں بڑے مسائل بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے اور اس سے خوفزدہ ہو کر بی جے پی سام دام دنڈ بھید کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے انتخابات جیتنا چاہتی ہے، لیکن عوام ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق کابینہ وزیر پرساد نیتھانی نے کہا کہ اگر بی جے پی انتخابات جیتتی ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی اور شاید یہ الیکشن ملک کا آخری الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔