تاثیر،۱۷ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ملت کی بیٹی نے IAS بن کر غازی پور کا بھی نام کیا روشن
کولکتہ 17/ اپریل (تاثیر بیورو) مسلمانوں میں تعلیم کے تئیں عدم دلچسپی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں مسلم بچیوں نے بندشوں کو توڑ کر تعلیم کے شعبہ میں کچھ اہم کارنامے انجام دیے ہیں، اور تعلیم کے شعبہ میں مسلم لڑکیاں لگاتار بہتر کارکردگی پیش کر رہی ہیں، جبکہ دوسری طرف مسلم لڑکے کچھ حد تک پیچھے ہو رہے ہیں۔ خضر پور کی رہنے والی صائمہ خان نے UPSC میں 165 رینک لا کر بنگال کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اس کے ساتھ اپنے آبائی وطن غازی پور کا نام بھی روشن کیا ہے۔ سینٹ بال بورڈنگ اسکول کی طالبہ صائمہ خان کے پو پی ایس سی نتائج کے اعلان کے بعد سے اس کے دادا حاجی نیاز احمد خان، والد سراج احمد، مثال خان اور چا ایاز احمد خان گڈو آج صائمہ کی مثالی کامیابی سے بیحد خوش ہیں۔ اس کی کامیابی کے تعلق سے بتایا گیا کہ صائمہ ایک قابل اور محنتی لڑکی کے ساتھ ساتھ اچھی طالبہ بھی تھی۔ بچپن سے ہی ذہین اور وقت کی پابند رہی ہے۔ زندگی میں کچھ بننے کا ارادہ رکھتی تھی، اور اسی ٹارگیٹ کو سامنے رکھتے ہوئے آج اس نے UPSC کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرکے IAS بنیں ہیں۔ صائمہ کی کامیابی سے نہ صرف پورے خاندان کو فخر ہے بلکہ پورے غازی پور میں جشن کا سماں چھایا ہوا ہے۔ کل صبح سے ہی دوست واحباب، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی طرف سے کامیابی کی مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ سماجی و سیاسی حلقوں سے بھی صائمہ کو نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازے جارہے ہیں۔

