تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، یکم اپریل: بیرون ملک میں رہ کر مزدوری کرنے والابہارکے سیتامڑھی کا دیپ لال مہتو لاپتہ ہو گیا ہے۔گذشتہ 23 مارچ 2024 کو اس نے کویت ایئرپورٹ سے اپنی اہلیہ اور اہل خانہ سے ہولی کے موقع پر گھر واپسی کی بات کی تھی جس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ فون بھی بند ہے۔ لواحقین نے پولیس پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
دراصل ضلع کے رونی سید پور بلاک کے بیلاہی نیل کنٹھ گاو?ں کے رہنے والے 50 سالہ دیپ لال مہتو گزشتہ 10 سال سے کویت میں رہتے تھے اور یومیہ اجرت پر کام کرتے تھے۔ دیپ لال مہتو نے اپنی اہلیہ کانتی دیوی کو بتایا تھا کہ وہ کویت کے ہوائی اڈے پر ہیں اور تھوڑی دیر میں جہاز میں سوار ہونے والے ہیں۔ اب ہم پٹنہ پہنچ کر اس پر بات کریں گے۔
دیپ لال مہتو کے اہل خانہ مقررہ وقت پر پٹنہ ایئرپورٹ احاطہ میں انتظار کرتے رہے لیکن وہ واپس نہیں ا?ئے۔ پریشان گھر والے اس کے موبائل پر بار بار کال کرتے رہے لیکن موبائل بند تھا۔ جس کے بعد گھر والوں نے پولیس کو درخواست دی اور معاملے کی اطلاع دی۔ لیکن اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ دیپ لال کی گمشدگی کی وجہ سے اہل خانہ کا روروکر برا حال ہے۔ اہل خانہ کو کسی ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اور شکایت کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی معاملے کی تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے گی۔

