تاثیر،۲۲ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف22 اپریل(محمددانش)شہر کے سوہ سرائے تھانہ حلقہ کے ایک کھیت سے 24؍سالہ پرمود کمار کی لاش کو پولس نے برآمد کیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج راج منی نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولس لاش کو اپنے قبضہ میں لیا ہے۔ اور لاش کے جسم پر خنجر کے کئی نشانا ت موجود ہیں۔ پولس نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ لڑکا گذشتہ تین دنوں سے لاپتہ تھا۔ اور گھر کے لوگ اسے تلاش کر رہے تھے۔ اب پولس معاملے کی تحقیقات کرنے میں لگ گئی ہے کہ آخر اس قتل کے پیچھے معاملہ کیا ہے۔