تاثیر،۲۰ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 20۔ اپریل: بی آرایس کے ارکان اسمبلی اوردیگرقائدین کی کانگریس میں شمولیت کاسلسلہ جاری ہے لیکن آج بی آرایس اور بالخصوص ورکنگ پریسیڈینٹ کے ٹی راماراؤکواس وقت دھچکہ لگاجب ان کے برادرنسبتی نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔کے ٹی آر کی اہلیہ سری لیما کے بھائی اے راہول راؤ نے آج وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی اورکانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔سابق رکن اسمبلی مینم پلی ہنمنت راؤ کے ہمراہ راہول راؤنے وزیراعلی سے ملاقات کی اورشمولیت کاارادہ ظاہرکیا۔ریونت ریڈی نے انہیں پارٹی کا کھنڈواپہنایا۔اس موقع پرکانگریس کیدیگرقائدین بھی موجودتھے۔بتایاجاتاہے کہ راہول راؤنے کبھی بھی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا تھا اور وہ کانگریس پارٹی سے اپنی سیاسی اننگز شروع کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے انہیں پارٹی کے استحکام اورملکاجگری میں کانگریس امیدوارکی کامیابی کے لئے متحرک ہونے کا مشورہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آرایس دورحکومت میں کے ٹی آر کے برادر نسبتی کو حکومت اور پارٹی میں نمایاں اہمیت حاصل تھی۔

