گورنمنٹ مڈل اسکول جعفر پور میں سا لانہ ریزلٹ شائع, پروگرام کا شاندار اہتمام

تاثیر،۱۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بارا چکیا مشرقی چمپا رن
 رپورٹ نمائندہ
شيوہر صدر بلاک سے دو کیلو میٹر کی دوری پر واقع سرکاری مڈل اسکول جعفر پور  بوالی چوک کا سا لا نہ ریزلٹ شائع کیا گیا ہے۔اس موقع پر اسکول میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر لال بابو رام،سینئر ٹیچر سنجے پرساد،پریتی  چنچلا،پنکی کماری، سریتا کماری اور پون کمار کی سرگرم موجودگی تھی۔ ان کے علاوہ اسکول انتظامیہ کے افراد اور اسکول میں تعلیم حاصل کرنےوالے طلبہ و طالبات کے گارجین بھی موجود تھے ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر لال بابو رام نے کہا کہ تعلیم ہی انسان کی زندگی کو بدل سکتی ہے اور کسی بھی دیش کے تعمیر اور ترقئ میں تاریخ بنا سکتی ہے۔سرکاری اسکولوں کا تعلیمی معیار کافی بلند ہوا ہے اور حکومت نے اس جانب خاص توجہ دے کرٹرینڈ اُستاد کو بحال کیا ہے اب اسکول میں ہر سبجیکٹ کے ماہر ٹیچر موجود ہیں اسلئے آپ سب کی ذمّہ داری ہے کہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرائیں اور مفت تعلیم حاصل کریں۔ اس موقع پر تمام کامیاب اسٹوڈنٹ کو پروگریس رپورٹ اور مڈل سے اسکول  کے ٹیچر کے ذریعہ نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت مسٹر لال بابو رام نے کی،سنیئر ٹیچر سنجے پرساد نے مہمانوں کہ پرجوش استقبال کیا اور پون کمار نے پھُول مالا پيش کیا۔ اسکول کی میم پریتی چنچلا،پنکی کماری،سریتا کماری نے  بھی بچوں کو میڈل اور ایوارڈ سے نوازا۔اسکول کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کہ منہ میٹھا بھی كرا یا گیا۔