ہڈی اور تپ دق میں مبتلا لڑکی کا ہوا کامیاب آپریشن،ملی نئی زندگی

تاثیر،۱۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

     سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ایک 16 سالہ لڑکی ریڑھ کی ہڈی اور تپ دق کی وجہ سے دو ماہ سے کافی پریشانی کا سامنا کر رہی تھی، مریض کی دونوں ٹانگیں اتنی کمزور ہو چکی تھیں کہ اسے بستر پر ہی پڑے رہنا پڑ رہا تھا، اس مسئلے کو لیکر نارائن میڈیکل کالج کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والی لڑکی کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی میں تپ دق ہے جس کی وجہ سے چار ہڈیاں خراب ہو گئی ہیں اور ریڑھ کی ہڈیوں پر دباؤ ہے، معائنہ کے بعد مریض کا کامیاب آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے معالج ڈاکٹر وی اے پنڈت نے اعصاب پر دباؤ کو دور کرنے کے لئے کیا، پیچ اور سلاخوں کی مدد سے ہڈی کو سیدھا کر کے عارضی طور پر سیدھا کیا گیا، آپریشن کے بعد مریض اب مکمل طور پر صحت مند ہے اور اسے ہسپتال سے آس ڈسچارج بھی کر دیا گیا یعنی کہ اسے اب پھر سے نئی زندگی مل گئی ۔