تاثیر،۱۶ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
( مورخہ 16؍اپریل) حج بھون کا شعبہء کوچنگ و گائڈنس سے منسلک ذوفشاں حق پورے ملک میں 34واں رینک حاصل کر IASکے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزکیوٹیو افیسر محمد راشد حسین نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ حج بھون کوچنگ منصوبے سے وابسطہ ذوفشاں حق نے IAS کے لئے منتخب ہو کر کے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے اور اپنی کامیابی کے ذریعہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں لگے ہوئے قوم و ملت کے نوجوانوں کے لئے بہترین نمونہ اور مشعل راہ پیش کیا ہے۔ جناب راشد حسین نے محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کے تمام افسران اور حج بھون کوچنگ منصبوبہ سے منسلک تمام افسران اور ملازمین کی جانب سے محترمہ ذوفشاں حق کو اُنکی عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ ذوفشاں حق کا حج بھون سے دیرینہ مراسم رہاہے اور وہ حج بھون میں قیام پذیر رہ کر ہی UPSCمینس کے امتحان میں شامل ہوئی تھیں۔ 66ویں BPSC کے ذریعہ ذوفشاں حق کا انتخاب پہلے BDO کے عہدہ کے لئے ہوا تھا۔ اس کے بعد UPSC 2022 کے ذریعہ ان کا انتخاب IRS کے لئے ہوا ، جس میں جوائن کر کے وہ ابھی ٹرنینگ کے مرحلہ میں تھیں اسی بیچ اُن کا انتخاب UPSC 2023 کے ذریعہ IAS کے عہدہ کے لئے ہوا ہے۔ UPSC 2022 میں اُن کا پورے ملک میں 173واں رینک تھا اور UPSC 2023 میں پورے ملک میں اُن کا 34واں رینک ہے۔ واضح ہو کہ ذوفشاں حق نے 10ویں اور 12ویں درجہ کا امتحان CBSE بورڈ سے سکم میں رہ کر مکمل کیا تھا اور وہیں سے اُنہوں نے B.Tech بھی مکمل کیا تھا اور IIT پٹنہ سے اُنہوںنے M.Tech مکمل کیا ۔ وہ طالب علمی کے زمانے سے بہت ہی محنتی ، پُر عزم اور خصائل کریمانہ سے مامور رہی ہیں اور اُنکے والدین بھی بہت ہی روشن فکر اور تعلیم و تربیت کے شعبہ سے منسلک رہ کر بہترین تربیت کے فریضہ کو انجام دیا ہے۔ ذوفشاں حق کی کامیابی پوری قوم و ملت کے لئے خوش آئین ، اُمید افزا اور دیگر طلباء و طالبات کے لئے مشعل راہ ہے۔ اللہ رب العزت سے دعاء ہے کہ وہ ذوفشاں حق کو قوم و ملت کا بہترین خادم بنائے جس پر قوم و ملت کو ناز ہو ۔ ذوفشاں حق کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بہترین تربیت کا نمونہ پیش کرکے ذوفشاں حق کو کامیاب بنانے میں اپنی دعائوں اور بہترین کوششوں سے معاونت فرمائی ہے۔

