آئی پی ایل فائنل کے متعلق میتھیو ہیڈن اور پیٹرسن کی پیش گوئی

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25مئی: سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کے روز کوالیفائر 2 میں راجستھان رائلز کو 36 رنز سے شکست دے کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب ٹائٹل میچ سے قبل آسٹریلیا کے سابق بلے باز میتھیو ہیڈن اور انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے ٹائٹل جیتنے کے لیے کولکاتہ کا ساتھ دیا ہے۔کوالیفائر 1 میں، کے کے آر نے احمد آباد میں حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چوٹی کے مقابلے میں داخل ہو گیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنی آئی پی ایل مہم کا آغاز کیا تھا، جس میں کولکتہ نے چار رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ہیڈن کو لگتا ہے کہ کولکتہ کی اسپن جوڑی سنیل نارائن اور ورون چکرورتی میچ میں اثر ڈالیں گے۔ اسپنرز نے موجودہ سیزن میں کولکاتہ کے لیے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ہیڈن نے اسٹار اسپورٹس کرکٹ لائیو پر کہاکہ مجھے یقین ہے کہ کولکتہ یہاں جیتے گا۔ نارائن اور ورون چکرورتی کی شاندار اسپن اس پچ پر فرق پیدا کرے گی۔پیٹرسن نے کہا کہ کولکاتہ کے خلاف حیدرآباد کی پچھلی شکست بھی فائنل میں کافی اعتماد پیدا کرے گی، لیکن وہ خوش ہیں کہ پیٹ کمنس کی قیادت والی ٹیم ٹائٹل کے فیصلہ کن مقام تک پہنچی ہے۔پیٹرسن نے کہا کہ احمد آباد میں سن رائزرز نے جس طرح سے شکست کا سامنا کیا، وہ مجھے پسند نہیں آیا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ انہیں اتوار کے روز شروع میں ہی بیک فٹ پر دھکیل دے گا۔ کولکتہ کو فائنل میں کافی اعتماد ملے گا، کیونکہ اس نے کچھ دن پہلے ہی حیدرآباد کو شکست دی ہے۔