آئی پی ایل 2024: کولکاتہ کے بلے باز رمندیپ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ، بی سی سی آئی کی کارروائی

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،12مئی :بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز رمندیپ سنگھ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے کی گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا جرم کیا ہے۔ بورڈ نے یہ قدم کولکاتہ اور ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچوں کے بعد اٹھایا۔
آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، “کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے رمندیپ سنگھ پر 11 مئی کو ایڈن گارڈنز، کولکاتہ میں ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل 2024 کے 60ویں میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 20 کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔رمن دیپ نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.20 کے تحت لیول 1 کا جرم انجام دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کے لیے میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہے۔ ممبئی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے رمندیپ نے آٹھ گیندوں میں سترہ رنز بنائے۔ اس ناقابل شکست اننگز کے دوران انہوں نے 212.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے اسپنر ورون چکرورتی کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارش سے روکے گئے میچ میں ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی شریس ایئر کی قیادت والی ٹیم آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کے کے آر نے ممبئی کو جیتنے کے لیے 16 اوور میں 158 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ممبئی کی ٹیم مقررہ 16 اوور میں آٹھ وکٹ پر 139 رنز ہی بنا سکی۔ ممبئی کی جانب سے ایشان کشن نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ کے کے آر کی جانب سے ورون، آندرے رسل اور ہرشیت رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔