آبزرور اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ذریعہ پولنگ افسران کا ہوا رینڈمائزیشن

تاثیر،۱۶       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 18 مئی:-لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے انتخابی عمل کو شفاف، آزاد، خوف سے پاک، منصفانہ اور پرامن ماحول میں انجام دینے کے لیے، 06-جنرل آبزرور برائے مدھوبنی پارلیمانی حلقہ کے دو اسمبلی حلقہ وار پولنگ افسروں اور اہلکاروں کی حتمی ترتیب کی گیی۔06-مدھوبنی پارلیمانی حلقہ کے تحت 86-کیوٹی اور 87-جالے اسمبلی کے پریزائیڈنگ افسر، پہلے، دوسرے اور تیسرے پولنگ افسروں اور مائیکرو آبزرور کے تیسرے تقرری خط کی حتمی ترتیب این آئی سی دربھنگہ میں کی گئی۔اس پارلیمانی حلقہ کے تحت کل 634 پولنگ بوتھ ہیں، جالے اسمبلی میں 329 اور کیوٹی اسمبلی میں 305 پولنگ بوتھ ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر چتر گپت کمار، ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر سلیم اختر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔