آتش زدگی میں دو گھر جل کر خاکستر

تاثیر،۶       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفی )سمری تھانہ علاقہ کے کنسی گاؤں میں نامعلوم وجہ سے لگی آگ میں محمد اسماعیل نداف کے بیٹے محمد فاروق اور محمد ممتاز کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا آتش زدگی کے واقعیہ میں گھر میں رکھا اناج، کپڑا، فرنیچر سمیت ایک گائے اور ایک بکری کا بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا، آگ کے شعلے کو دیکھ کر گاؤں والے بالتیوں میں پانی بھر کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کے شعلوں کے سامنے بے بس ہو گئے تب فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا  تب تک محمد فاروق ،محمد اسماعیل کا آشیانہ جل کر خاکستر ہو گیا سماجی رکن للت سہنی نے واقعے کے جانکاری  سی او کو دے کر  متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے